مری روڈ کو بھی فیض آباد کے مقام سے رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
مری روڈ کو بھی فیض آباد کے مقام سے رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پی ٹی آئی لانگ مارچ،فیض آباد کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا

 راولپنڈی:پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور جلسے کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے اہم مرکزی مقام فیض آباد کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا۔

راوالپنڈی و اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کے لیے ایکسپریس وے پر فیض آباد کے مقام کینٹنر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مری روڈ کو بھی فیض آباد کے مقام سے رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے۔

شہری کری روڈ، سٹیڈیم روڈ اور کمرشل مارکیٹ روڈ کو متبادل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور جلسے کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے اہم مرکزی مقام فیض آباد کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

راوالپنڈی و اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کے لیے ایکسپریس وے پر فیض آباد کے مقام کینٹنر لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مری روڈ کو بھی فیض آباد کے مقام سے رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے۔شہری کری روڈ، سٹیڈیم روڈ اور کمرشل مارکیٹ روڈ کو متبادل کے طورپراستعمال کر سکتے ہیں۔