کراچی: شہر میں ڈکیتی کی واردارت کے دوران شہری 50 ہزار ڈالرز (تقریباً 1 کروڑ 12 لاکھ روپے) سے محروم ہو گیا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن کے بلاک 5 میں بینک سے رقم لے کر جانے والے شہری کو راستے میں لوٹ لیا گیا۔2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے شہری ذوالفقار علی سے غیر ملکی کرنسی لوٹ لی جو 19 نومبر کو بیرونِ ملک سے کراچی آیا تھا۔
ذوالفقار علی کے مطابق 21 نومبر کو میں نے بینک سے رابطہ کر کے رقم نکالنے کا کہا تھا، 24 نومبر کو بینک انتظامیہ نے 50 ہزار ڈالرز میرے حوالے کیے، بینک سے رقم لے کر نکلا تو بوٹ بیسن کے قریب مسلح ملزمان نے مجھے لوٹ لیا۔پولیس نے شہری سے ڈکیتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا ہے۔