چاند نظر آگیا، آج یکم جمادی الاوّل

 اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الاوّل 1444 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔جمادی الاوّل کے چاند کی تلاش کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جبکہ کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے اسلامی سال کے پانچویں ماہ جمادی الاوّل 1444 ہجری کے آغاز کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یکم جمادی الاول 26 نومبر بروز ہفتہ ہوگی۔