عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، خام تیل کی قیمتوں میں5فیصدکمی آگئی۔

عالمی میڈیا کے امریکی پٹرول کے ذخائرمیں اضافہ سے خام تیل کے نرخ گرگئے ، امریکی پٹرول کے ذخائر میں 3اعشاریہ1ملین بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3 ڈالر کی کمی کے بعد فی بیرل قیمت کم ہو کر77 ڈالر ہو گئی۔

برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3 ڈالر کی کمی رپورٹ ہوئی ، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت کم ہو کر84 ڈالر ہوگئی۔

چین میں تیل کی طلب میں  کمی کی وجہ سے بین الاقوامی  مارکیٹ میں آئل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتیں بڑھ کر7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح عبور کرگئی ، دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت 7 ڈالر 30 سینٹ ہو گئی ہے ۔