بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری

بلاول نے پی ٹی آئی کی سیاست کے خاتمے کی پیش گوئی کر دی

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے پنڈی جلسے کو فلاپ قرار دیتے ہوئے  اس کی سیاست کے خاتمے کی پیش گوئی کر دی۔

تحریک انصاف کے جلسے کے بعد اپنی ٹوئٹ میں بلاول کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کاجلسہ فلاپ ہوگیا، تحریک انصاف کی سیاست اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عوام کوباہر نکالنے اور نئےسربراہوں کی تقرریوں کو کمزور کرنے میں ناکام ہوگئی اور ناکامی کے بعد اب استعفوں کاڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان پنڈی سے آزادی کا نہیں بلکہ انہیں سلیکٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومت کب تک سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوگی؟