دوحا:فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دیدی۔
لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے تاہم ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 64 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم سبقت دلائی۔
جواب میکسیکو کی ٹیم نے بھی ارجنٹینا کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو بے سود ثابت ہوئے، دوسرے ہاف کے اختتام سے محض 3 منٹ قبل ارجنٹینا کے اسٹرائیکر فرنینڈنس نے گول کرکے میکسیکو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
قبل ازیں فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی جبکہ پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی تھی۔