لاہور:عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی اپنی حکمت عملی بنانا شروع کردی۔ جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق عمران خان کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے درمیان اہم مشاورت ہوئی۔ سینئر قیادت نے قائدین کو پنجاب میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کروانے۔ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی تجویز دی گئی ہے ۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا خیال ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلیے نمبر پورے کرنا ہوں گے۔ جو مشکل کام ہوگا۔ اگر نمبر پورے نہیں کرتے تو پھر دوبارہ الیکشن ہوگا اور اس دوران پی ڈی ایم کو پنجاب میں نمبر پورے کرنے کیلئے وقت مل جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سینئر لیگی رہنمائوں کے مشورے کے بعد قائدین اور پی ڈی ایم سے آج شام یا کل مشاورت ہوگی۔ جس کے بعد گورنر پنجاب کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جا سکتا ہے۔