وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہو گی۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے پنڈی جلسےمیں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہواسمندرعمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پرویزالٰہی نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد انتشار کی شکل اختیار کرتا جائے گا ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے اب سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا آپ کی پشتیں بھی یادرکھیں گی۔
پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔ عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔ #ImranKhan #Punjab pic.twitter.com/xHDHATucxJ
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 27, 2022
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی ایسےکام ہوں گے جس سےغریب آدمی کوفائدہ ہو اس کی ابتدا پنجاب سےہو چکی ہےکینسرکاعلاج بھی انشااللہ فری ہو گا انشا اللہ روزایک نئی چیزنظرآئےگی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے ہم وضع دار لوگ ہیں جس کےساتھ چلتےہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو شہباز کی حکومت 24 گھنٹے بھی نہیں چل سکےگی۔