کراچی: پاکستان کسٹمز کوئٹہ کی انسداد اسمگنگ مہم کے تحت افغان سرحد پر کامیاب کاروائی کی گئی۔پاکستان آرمی کے اشتراک سے نوکنڈی چیک پوسٹ درخشاں ڈویژن میں کی گئی اس کارروائی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے علاوہ افغانستان کو چینی اور کھاد کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز انفورسمٹ کوئٹہ شفیع اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ چمن میں پاک، افغان سرحد پر اس مشترکہ کارروائی میں 67 قیمتی نان کسٹم پیڈ اسمگلڈ گاڑیاں، جن میں ایکوا، پریئس، رش، پراڈو، لینڈ کروزر، میرا برانڈ کی گاڑیاں شامل ہیں، برآمد کرکے انہیں ضبط کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس مشترکہ کارروائی میں پاکستان سے کھاد کے 12799 اور چینی کے 1960تھیلے افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا گیا اور اسمگل شدہ مال ضبط کرلیا گیا۔ ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، چینی اور کھاد کی مالیت 36کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
شفیع اللہ نے بتایا کہ پاکستان کسٹمز کوئٹہ کلکٹریٹ نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
۔پاکستان آرمی کے اشتراک سے نوکنڈی چیک پوسٹ درخشاں ڈویژن میں کی گئی اس کارروائی میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے علاوہ افغانستان کو چینی اور کھاد کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز انفورسمٹ کوئٹہ شفیع اللہ ملک نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ چمن میں پاک، افغان سرحد پر اس مشترکہ کارروائی میں 67 قیمتی نان کسٹم پیڈ اسمگلڈ گاڑیاں، جن میں ایکوا، پریئس، رش، پراڈو، لینڈ کروزر، میرا برانڈ کی گاڑیاں شامل ہیں، برآمد کرکے انہیں ضبط کرلیا گیا۔