جرمنی اور اسپین کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔فائل فوٹو
جرمنی اور اسپین کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔فائل فوٹو

جرمنی فیفا ورلڈ کپ سے باہرہونے سے بال بال بچ گیا

دوحا: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جرمنی اور اسپین کے درمیان کھیلا گیا اہم میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام نظرآئیں تاہم دوسرے ہاف کے 62ویں منٹ میں 2010 کی چیمپیئن اسپین نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کرلی۔

دوسری جانب 2014 کی چیمپیئن جرمنی نے بھی ہمت نہ ہاری اورکھیل کے 83ویں منٹ میں گول کرکے گیم برابر کر دیا۔

جرمنی اوراسپین مزید کوئی گول کرنے میں ناکام نظر آئیں جس کے بعد کھیل ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ برابر ہونے سے جرمنی ایونٹ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گیا ہے۔

گروپ ای میں جرمنی اب تک اپنا کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا جس کی وجہ سے جرمن ٹیم چوتھے نمبر پر ہے جبکہ اسپین پہلے، جاپان دوسرے اورکوسٹا ریکا تیسرے نمبر پر پے۔

فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ میچ میں کروشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد کینیڈا کو1-4 سے شکست دے دی۔

قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اسٹیج میچ میں کینیڈا نے جارحانہ انداز میں کھیل شروع کرتے ہوئے 68 ویں سکینڈ پر پہلا گول کرکے فاتحانہ آغاز کیا تاہم کروشین کھلاڑیوں نے تابڑ توڑ حملے کرکے کینیڈا کو شکست سے دوچار کردیا۔

کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیدی

کروشیا سے 4 کے مقابلے میں 1 سے شکست کے بعد کینیڈین ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے گروپ 16 راؤنڈ سے باہر ہوگئی ہے۔

کینیڈا کی جانب سے 68ویں سکینڈ پر الپھونسو ڈیوس نے واحد گول اسکور کیا، جس کے بعد کینیڈین کھلاڑیوں نے دفاعی انداز اپنایا لیکن 36 ویں منٹ پر کروشیا کے اینڈریج کریمیرک نے پہلا گول کرکے میچ کو برابر کردیا۔

مارکو لیواجا نے 44 ویں منٹ پر گول اسکور کرکے کروشیا کو کینیڈا پر سبقت دلائی بعدازاں اینڈریج کریمیرک نے 70ویں ٹیم کیلئے ایک اور گول کرکے کینیڈا کی شکست کو یقینی بنایا۔

مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیئم کو 0-2 سے دھول چٹا دی۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےاسٹیج میچ میں مراکش نے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کیے جب کہ بیلجیئم نے آغاز سے ہی دفاعی اور محتاط انداز اپنایا تاہم مراکش نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 73 ویں منٹ پر میں پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول اسکور کرکے سبقت حاصل کرلی۔

بعدازاں میچ کے آخری لمحات میں مراکشی کھلاڑی زکریہ ابوالخلال نے ایک اور گول کرکے بیلجئیم کی شکست کو یقین میں بدل دیا۔