لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے اپنی میچ فیس پاکستانی سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کرکے دل جیت لیے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی سیریزکیلیے پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں ،17 سال بعد ٹیسٹ سیریزکیلیے سب پر جوش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب سے بہت لوگ متاثر ہوئے ہیں، کرکٹ نے ہمیں بہت کچھ دیاہے اوراب ہماری باری ہے کہ ہم لوگوں کیلیے کچھ کریں،امید ہے کہ بے سہارا لوگوں کے کام آسکوں گا۔