تہران:ایران کے جھنڈے میں اللہ کا نام ہٹانے پر فیفا ورلڈ کپ میں نیا تنازع شروع ہو گیا، ایران نے امریکا کیخلاف فیفا میں شکایت درج کرادی۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 میں 29 نومبرکوامریکا اورایران کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جس کیلیے امریکی ٹیم نے سوشل میڈیا پراس مقابلے کے بارے میں پوسٹس شئیرکیں، لیکن اس میں ایران کے جھنڈے میں سے ۔۔ اللہ‘ ۔۔ کا لفظ ہی موجود نہیں تھا۔
امریکی ٹیم کی جانب سے موقف دیا ہے کہ ایران کے سرکاری پرچم کو اس لیے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ ایران میں بنیادی انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والی خواتین سے اظہاریکجہتی کرنا چاہتے تھے جو ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کا حصہ ہیں۔