میچ تین تین گول سے برابررہا۔فائل فوٹو
میچ تین تین گول سے برابررہا۔فائل فوٹو

سربیا اور کیمرون کے درمیان میچ برابر

دوحا: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ جی میں سربیا اور کیمرون کے درمیان کھیلا گیا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

کھیل کے دوران سربیا نے پہلا گول پہلے ہاف کے 29 ویں منٹ میں کیا جبکہ کیمرون نے پہلے ہاف کے اضافی وقت میں یکے بعد دیگرے دو گول کیے۔

دوسرے ہاف کے 53 ویں منٹ میں کیمرون نے تیسرا گول بھی کر دیا جس کے بعد سربیا نے 63 ویں اور 66 ویں منٹ میں دو گول کرکے میچ برابرکردیا۔ گروپ جی میں برازیل پہلے اورسوئٹزرلینڈ دوسرے نمبرپرہے۔