موغادیشو ، ہوٹل پر حملے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک

صومالیہ(اُمت نیوز) موغادیشو میں ہوٹل پر شدت پسندوں کا حملہ، سیکیورٹی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ہوٹل میں موجود 60 شہریوں کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔ 21 گھنٹوں بعد ہوٹل سے شدت پسندوں کا محاصرہ ختم کرایا گیا ہے
پولیس کا کہنا ہےکہ موغادیشو کے ولا روز ہوٹل میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم الشباب نے گزشتہ رات ہوٹل پر حملہ کیا تھا۔