2023ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بالکل نئی ٹیم ہوگی،بھارتی بورڈ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل تک نہ پہنچنے کے بعد بھارتی بورڈ نے نئی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے ایک نیوز ایجنسی سے گفتگو میں مستقبل کا پلان بتاتے ہوئے کہا کہ اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بالکل نئی ٹیم ہوگی۔
بھارتی بورڈ آفیشل کے مطابق اس دوران زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ تک محدود ہوں گے، یہ طے ہے کہ اگلے ایڈیشن 2024 میں کئی سینئر کھلاڑی نہیں ہوں گے۔
بھارتی بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہا، آئندہ برس فوکس ون ڈے کرکٹ پر ہوگا ٹی ٹوئنٹی کم ہیں۔
مائیکل وان نے ورلڈکپ کیلئے بھارت کو ’فیورٹ‘ سمجھنا فضول قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ آئندہ برس بھارت نے مجموعی طور پر صرف 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں جن میں نئے کمبی نیشن کو موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ 10 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹ سے بدترین شکست دی تھی۔