اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا)نے 32 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا حکم دے دی ہے جبکہ تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن نیپرا نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 32 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کر دی ، رپورٹ کے مطابق کمی کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا۔
نیپرا حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی سے صارفین پر 30کروڑ 36لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا،جبکہ ایل این جی کی قلت سے 25کروڑ 98لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔