عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو
عدالت نے نیب کو پلی بارگین کی رقم سے متعلق تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو

ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل،رائے محفوظ

سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل ہوگئی، چیف جسٹس نے رائے محفوظ کرلی جو آئندہ ہفتے دی جائے گی۔

کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکن لارجر بنچ نے صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے ریکوڈک سے متعلق ریفرنس پر سماعتیں کی اور آج 17 سماعتوں کے بعد رائے محفوظ کرلی جو آئندہ ہفتے دی جائے گی۔

صدارتی ریفرنس سے متعلق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عدالت صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے بنیادی حقوق کے معاملے پر محتاط رہے گی، صدر مملکت نے ریکوڈک معاہدے کے قانونی چینلجز پر رائے مانگی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ریکوڈک کیس میں حقیقت یہ ہے کہ کئی ارب ڈالرز کا جرمانہ پاکستان پر ہے، ریکوڈک معاہدے میں وفاقی حکومت نے آئین و قانون کی پاس داری کی، خوشی ہے کہ ریکوڈک معاہدے میں بین الااقوامی معیار کی پاس داری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، تمام عدالتی معاونین، ایڈشنل اٹارنی جنرل اور وکلا کے شکرگزار ہیں۔