ٹی 10 لیگ میں افتخار احمد نے چھکوں کی برسات کر دی

ابوظہبی(اُمت نیوز)متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 10لیگ میں پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے بولرز کے چھکے چھڑا دیے۔
منگل کو ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے افتخار احمد نے دلی بلز کے خلاف 30 گیندوں پر ناقابل شکست 83 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
بنگلا ٹائیگرز نے مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، جواب مں دلی بلز کی ٹیم 121 رنز بناسکی۔
سوشل میڈیا پر افتخار احمد کی جارحانہ اننگز کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
شاندار اننگز پر افتخار احمد کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔