انگلینڈ اور ویلز مردم شماری، مسلمانوں کی تعداد دو فیصد بڑھ گئی

انگلینڈ اور ویلزمیں مارچ 2021کی مردم شماری کےحیران کن نتائج سامنے آئے ہیں جس کے مطابق مسلمانوں کی شرح 4.9 فیصد سے بڑھ کر 6.5 فیصد ہوگئی

مردم شماری کے نتائج کے مطابق پہلی بارآدھی سے بھی کم تعداد نے خودکوعیسائی بتایا اور مردم شماری میں عیسائی مذہب کے ماننے والوں کا تناسب46.2 فیصد رہا۔

حیرت انگیز طور پر کسی مذہب پریقین نہ رکھنے والوں  (نان بی لیورز ) کی شرح ایک تہائی بڑھ کر37.2 فیصدہوگئی۔

مردم شماری نتائج کےمطابق مسلمانوں کی شرح میں 2011کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ۔یہ  شرح 2011 میں 4.9 فیصد تھی جو بڑھ کر 6.5 فیصد ہوگئی ہے۔

مردم شماری میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں 81.7 فیصد افراد  نے خود کو سفید فام ظاہر کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مارچ 2021 کی مردم شماری میں مذاہب کے بارے میں تفصیل سے پوچھا گیا تھا اور مردم شماری میں انگلینڈ اور ویلز کے 24 ملین سے زائد گھرانوں نے حصہ لیا۔