انگلش کھلاڑی راولپنڈی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ ای سی بی نے بتا دیا

راولپنڈی(اُمت نیوز)انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نہیں ہوئے، راولپنڈی ٹیسٹ کل کھیلنے کے لیے کھلاڑی تیار ہیں۔
ترجمان ای سی بی کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر بھی نہیں ہوئیں، میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کررہا ہے۔
کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، پلیئرز آرام کی غرض سےاسٹیڈیم نہیں آئے۔
ترجمان ای سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہےجو معمول کی بات ہے۔