راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے کوشش کریں گے،بابراعظم

راولپنڈی(اُمت نیوز)پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کے کوشش کریں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی اچھی تیاری کی ہے، انگلینڈ کے خلاف محمد یوسف نے کافی رنز اسکور کیے، اس لیے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے تجربے سے فائدہ حاصل کرتے رہتے ہیں۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے شام تک پلیئنگ الیون کا اعلان کردیں گے، انگلینڈ کی پوری اسٹرینتھ کے خلاف کھیلنا چاہتےہیں اس لیے امید کرتے ہیں کہ انگلینڈ کے کھلاڑی جلد صحتیاب ہوں۔
بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی کرنا فخر کی بات ہے لہٰذا اللہ نے کپتانی دی ہے تو اللہ ہی لےسکتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہمیشہ شائقین کرکٹ محظوظ ہوتے دکھائی دیےہیں، راولپنڈی ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنانے کی کوشش کریں گے۔