اسلام آباد(اُمت نیوز)انگلش کھلاڑی موسم کے لحاظ سے کپڑ ے نہ پہننے پر بیمار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بدلتے موسم کے باعث کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوئی کیونکہ انگلینڈ کےکھلاڑیوں نے موسم سرما کے لحاظ سے کپڑے پہننے میں لاپرواہی کی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ رات کی تقریب میں بیشتر انگلش کھلاڑیوں نےگرمی والےکپڑے پہنے ہوئے تھے، تقریب میں بیشتر انگلش کھلاڑیوں نے آدھی بازو والی شرٹس پہن رکھی تھیں۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 7 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوئی ہے تاہم کسی کھلاڑی کو سخت بخار نہیں، انگلش کھلاڑیوں کو معمول کا نزلہ اور زکام کی شکایت ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان کے کسی بھی ٹیسٹ اسکواڈ ممبر کو صحت کا کوئی مسلہ نہیں ہوا۔