ایران، سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے پر 15 افراد کوموت کی سزا

ایران (اُمت نیوز)ایران میںہنگامہ آرائی و سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے پر 15 افراد کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔
میڈیا رپوٹ کے مطابق شمالی ایران کے البرز ڈسٹرکٹ کی انقلابی عدالت کے چیف جسٹس نے سزا سنائی۔
ایرانی عدالت کے مطابق ملزمان نے تحصیل کرج میں دھاوا بولا، سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کیا۔ چیف جسٹس کے مطابق تشدد کے باعث سیکیورٹی اہلکار روح اللّٰہ عجیمان کی موت واقع ہوئی۔
دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ موت کی سزا پانے والوں میں تین کم سن افراد بھی شامل ہیں۔