فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نومبر 2022 کے محصولات کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔
اس حوالے سے موصولہ تفصیل کے مطابق نومبر کے مہینے میں 538.2 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیۓ گئے جو کہ 537 ارب روپے کے دیے گئے ہدف سے زیادہ ہیں۔
موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 2688 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیۓ گئے جو کہ دئیے گئے ہدف سے آٹھ ارب روپے زیادہ ہیں۔چئرمین ایف بی آر عاصم احمد
نے کہا ہے کہ ایف بی آر مالی سال 23-2022 کے محصولات کا ہدف حاصل کرنے کیلۓ پرعزم ہے۔