40 نئے کیسز رپورٹ

کرونا سے مزید ایک مریض چل بسا ،40 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں مہلک وبا سے مزید ایک مریض چل بسا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 40 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا کرونا سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا جس کے اموات کی تعداد 30632تک پہنچ گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 6 ہزار 828 ٹیسٹ کئے گئے، 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا کے  مثبت کیسز کی شرح 0.59 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔