کراچی(اُمت نیوز)ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے 2020 میں لندن کی عدالت میں کیس داخل کیا تھا۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی جس میں مجھے بھی بیان دینا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو لندن میں یہ کیس دائر نہیں کرنا چاہیے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میرے بیان کی اہمیت سمجھے بغیر تحریکی ساتھیوں نے پروپیگنڈہ شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لیے تحریکی ساتھیوں کے سامنے حقائق رکھ رہا ہوں۔ لندن پراپرٹی کیس ایم کیو ایم پاکستان نے 2020 میں دائر کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے 2018 میں میری رکنیت معطل کر دی تھی۔
فاروق ستار نے کہا کہ آج بھی میں ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں۔ ایم کیو ایم پاکستان کو لندن میں یہ کیس دائر نہیں کرنا چاہیے۔
امین الحق نے ان پراپرٹیز پر دعویٰ کیا تو جوابی دعویٰ پر مجھ سے متعلق جو نکات تھے، میرا اس پر جواب دینا لازمی تھا۔