لاہور(اُمت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پنجاب میں گورنر راج کا امکان مسترد کر دیاہے
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر پنجاب اسمبلی توڑی گئی تو صوبے میں نئے الیکشن کروادیں گے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی،
ان سے اسمبلی توڑنے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا انہیں کچھ نہیں پتا، اللہ جانتا ہے۔