قطر (اُمت نیوز)ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کےلیے گول کے مواقع ضائع کرنے والے رومیلو لوکاکو نے میچ کے اختتام کے بعد ڈگ آؤٹ کا شیشہ توڑ دیا ہے
خیال رہے کہ قطرے کے احمد بن علی اسٹیڈیم میں کروئشیا کے خلاف کھیلے گیا یہ میچ بیلجیئم کو جیتنا ضروری تھا۔
اس میچ کے دوسرے ہاف میں لوکاکو کو ایک دو نہیں بلکہ گول کرنے کے 4 آسان مواقع ملے لیکن وہ ہر مرتبہ ہی چوک گئے۔
یہ میچ 0-0 کی برابری پر ختم ہوا جس کے ساتھ ہی کروئشیا نے راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سوشل میڈیا پر میچ کے اختتام کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں لوکاکو کو ڈگ آؤٹ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Unlucky Lukaku finally hits the target🎯 pic.twitter.com/NbAiv5PQO4
— ⚽️442oons⚽️ (@442oons) December 1, 2022
جیسے ہی لوکاکو ڈگ آؤٹ کے پاس پہنچتے ہیں تو وہ ہاتھ مار کر اس کا شیشہ توڑ دیتے ہیں۔