پہاڑوں پر برفباری کا امکان

ملک کے میدانی علاقے میں شدید دھند، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد ( اُمت نیوز) ملک کے میدانی علاقوں میں خشک اور سرد موسم کی وجہ سے شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق میدانی علاقوں میں مسلسل خشک موسم کی وجہ سے رات اور صبح کے اوقات میں دھند کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسم شدید سرد ہونے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، ما نسہرہ، کوہستان اور کشمیرسمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش، برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند کے باعث شہریوں کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔