تحقیقات میں حساس ادارے شامل ہو گئے- سخت ترین کارروائیوں کا عندیہ دیدیا، فائل فوٹو
 تحقیقات میں حساس ادارے شامل ہو گئے- سخت ترین کارروائیوں کا عندیہ دیدیا، فائل فوٹو

بینکنگ سسٹم ہیک کرکے فراڈ کرنیوالا بین الاقوامی گروہ گرفتار

لاہور(اُمت نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے سسٹم ہیک کرکے فراڈ کرنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار کرلیا ہے
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی شیخوپورہ میں کی گئی جس میں مجموعی طور پر 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں خاتون بھی شامل ہے جب کہ گروہ کے زیادہ تر افراد انگریزی، عربی، فارسی اور یونانی زبانیں بول سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ گروہ مختلف ممالک میں سرمایہ کاری، لاٹری اسکیم کی آڑ میں فراڈکرتا تھا اور اب تک یہ گروہ ایک ارب روپےکے قریب فراڈکرچکا ہے۔
ترجمان کے مطابق گروہ امریکا اور برطانیہ میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری نکلنے کا جھانسہ دیتا تھا، جعل سازسرمایہ کاری کی پرکشش پیشکش کرکے بھی لوٹ مار کررہے تھے اور گروہ کی جانب سے پاکستان میں سسٹم ہیک کرکے مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہےکہ گروہ میں شامل خاتون فون پرعربی، فارسی اور انگریزی میں بات کرکےلوگوں کوبے وقوف بناتی تھی۔