آرمی چیف عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام کی ویڈیو کانفرنس گفتگو

گفتگو میں پاک امریکا سیکیورٹی تعاون کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی

               
December 2, 2022 · اہم خبریں
کمانڈر امریکی سینٹ کام ویڈیو کانفرنس

اسلام آباد(اُمت نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل ایرک کوریلا نے بذریعہ ویڈیو ٹیلی کانفرنس گفتگو کی۔
ترجمان سینٹ کام کے مطابق گفتگو میں پاک امریکا سیکیورٹی تعاون کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فوجی سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر بات چیت کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی۔