خاطر مدارت کسٹمر کیئر ویک

PIA کی جانب سے مہمانوں کی خاطر مدارت کیلئے کسٹمر کیئر ویک جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی جانب سے اپنے مہمانوں کی خاطر مدارات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کسٹمر کئیر ویک جاری ہے ۔
کسٹمر کیئر ویک 29 نومبر تا 4 دسمبرتک پوری دنیا میں موجود پی آئی اے نیٹ ورک اور پروازوں پر منایا جارہا ہے۔
کسٹمر کیئر ویک کا انعقاد پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر کی سربراہی میں کیا جارہا ہے جس کا موٹو ’’سروس ود اے سمائیل ‘‘ہے ۔
کسٹمر کیئر ویک کے دوران آج کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کیلئے کثیر تعداد میں تحائف اور انعامات تقسیم کیے گئے
کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے مسافروں کو پرواز سے قبل اور دوران پرواز تحائف اور اسنیكس تقسیم گئے ۔ جبکہ بچوں کو بھی خصوصی تحائف دیئے گئے ۔
مسافروں کی سالگرہ پر کیک بھی کاٹے گئے مسافروں کی جانب سے پی آئی اے کی تعریف اور کسٹمر کیئر ویک کو سراها گیا ۔