جعلی پاسپورٹ پسنجر گرفتار

پاسپورٹ پر جعلی آمد اور روانگی کی مہر کا حامل پسنجر گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے پاسپورٹ پر جعلی آمد اور روانگی کی مہریں سبت کرنے پر جرمنی جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شینجیین ویزے پر جرمنی جانے والے مسافر ماجد علی کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ اس کے پاسپورٹ پر درست شینجیین ویزا موجود تھا جبکہ جعلی جنوبی افریقہ کا ویزہ اسٹیکر چسپاں تھے۔

ابتدائی تفتیش پر وہ گھبرا گیا اور انکشاف کیا کہ کبھی بھی متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور آذربائیجان نہیں گیا اور پاسپورٹ پر جو ان ملکوں کی آمد اور روانگی کی مہریں ہیں وہ ایجنٹ نے لگائیں تاکہ اس کو آسانی سے شینجیین ویزا مل سکے۔ اس انکشاف کے بعد اس کو اے ایچ ٹی سرکل کے حوالے کر دیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔