دوستوں کی المناک کہانی

مری کے ہوٹل سے تین لاشیں برآمد

مری (اُمت نیوز) مری کے تھانہ پتریاٹہ کی حدود میں ایک ہوٹل سے تین لاشیں ملی ہیں جبکہ چوتھا شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں ایکسپریس وے پر نجی ہوٹل میں تین افراد کے جاں بحق اور ایک کے بے ہوش ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لے لیا ہے ۔
اور واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔مقامی پولیس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے پر موقعہ پر موجود ہے،واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں،جاں بحق افراد کی شناخت محمد اویس، فیصل ایاز اور محمد شاہ رخ کے نام سے ہوئی،جبکہ نیم بے ہوش شخص کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی ہے۔نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،پوسٹ مارٹم اوردیگر فرانزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہو سکے گا،
ترجمان کے مطابق واقعہ کی میرٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے قانون کے مطابق کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا