فیصل آباد (اُمتنیوز) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف آپریشنز میں 3 ڈاکو ہلاک کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ شیخو پورہ روڈ پرڈولفن فورس کے ساتھ مقابلہ میں 2 ڈاکو مارے گئے۔
تھانہ باہلک کے علاقہ میں بھی پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ شہریوں نے دونوں مقابلہ جات میں پولیس کی کارکردگی اور فوری رسپانس کو سراہا ہے۔
واضح رہے فیصل آباد میں روزانہ 50 سے زائد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنا اور مزاحمت پر گولیاں مارنا معمول بن چکا ہے
Tags latest news latest urdu news