لاہور(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اورمونس الٰہی سے اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والوں کے نمبرز کم ہیں اورباتیں زیادہ کرتے ہیں، تحریک عدم اعتماد اورگورنرراج کی باتیں گیدڑ بھبھکیاں ثابت ہوں گی۔
پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا ہے کہ27 کلومیٹرکے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سِرک رہی ہے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پنجاب اسمبلی اور وزارتِ اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔
Tags latest news latest urdu news