پشاور(اُمت نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا حکم ملتے ہی صوبائی اسمبلی توڑ دوں گا۔
پشاور میں پارلیمانی اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ہم سب عمران خان کے ایم پی ایز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اراکین صوبائی اسمبلی روزانہ کی بنیاد پر استعفے بھجوا رہے ہیں، میں نے کہا مجھے مت بھجوائیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ملک کی حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، خان صاحب کا حکم ملتے ہی اسمبلی توڑ دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا عمران خان کا گھر ہے، عمران خان کے لیے جانیں حاضر ہیں۔