شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی مارا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔
Tags latest news latest urdu news