مری کے ہوٹل میں جاں بحق ہونے والے تینوں دوستوں کی موت گیس ہیٹر کی وجہ سے واقع ہوئی۔ لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ میتیں ان کے حوالے کی جائیں وہ پوسٹ مارٹم سمیت کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔ذرائع کے مطابق چاروں دوست گھومنے پھیرنے کے لئے مری آئے ہوئے تھے۔ رات ساڑھے دس بجے انہوں نے آسٹریلیا میں موجود اپنے ایک دوست سے بھی ویڈیو کال پر بات کی جس نے تیز جلتا ہوا ہیٹر دیکھ کر انہیں خبردار بھی کیا، تاہم وہ اسی حالت میں سو گئے اور کمرے میں پھیلنے والی زہریلی گیس میں انہیں ابدی نیند سلا دیا۔ تاہم ان میں سے ایک دوست محمد معجزانہ طور پر بچ گیا اور بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔