کراچی: نادرا نے 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے۔ خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معذوری کے حقوق دراصل انسانی حقوق ہیں، واضح طور پر معذور افراد ملکی معیشت میں اس سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں جتنا وہ لیتے ہیں۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق نادرا خصوصی افراد کو اپنے حقوق تک رسائی میں شناخت اور پہچان فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
نادرا نے 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلامعاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے جس میں 3 لاکھ 90 ہزار جسمانی معذور، 36 ہزار قوت سماعت سے متاثر،2 2ہزار سے زائد متاثرہ بصارت اور ایک لاکھ محدود ذہنی صلاحیت کے حامل افراد کو شناختی کارڈ جاری کیے۔