اکوڑہ خٹک: پولیس موبائل پر حملے میں30مشتبہ افرادگرفتار
گزشتہ شب اکوڑہ خٹک کےقریب پولیس موبائل پر دہشت گردحملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
December 4, 2022 · قومی
اکوڑہ خٹک(اُمت نیوز)اکوڑہ خٹک میں پولیس موبائل پر حملے کے ملزمان کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
اکوڑہ خٹک کے 3 مہاجر کیمپوں سے آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
حملے میں ملوث شدت پسند عناصر کے خلاف سی ٹی ڈی نے بھی آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب اکوڑہ خٹک کےقریب پولیس موبائل پر دہشت گردحملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
ٹیگز: