پاکستان ٹیم فتح 263 رنز درکار
پنڈی ٹیسٹ ،پاکستان ٹیم کو فتح کیلئےمزید 263 رنز درکار

پنڈی ٹیسٹ ،پاکستان ٹیم کو فتح کیلئےمزید 263 رنز درکار

راولپنڈی(اُمت نیوز)پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، میزبان ٹیم کو فتح کےلیے مزید 263 رنز درکار ہیں اور اس کے پاس 8 وکٹ اور پورا ایک دن باقی ہے۔
گرین کیپ کے پہلی اننگز کے 2 سنچری میکر عبداللّٰہ شفیق 6 اور بابراعظم 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں جبکہ اظہر علی صفر پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کی ایسی صورتحال میں امام الحق 43 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور اولی پوپ نے ایک ایک پاکستانی کھلاڑی کو میدان سے باہر بھیجا۔
اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز پر ڈکلیئرڈ کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 87، جو روٹ 73 اور زیک کراؤلی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 15، ول جیکس 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوئے۔
پاکستان کی طرف سے محمد علی، نسیم شاہ اور زاہد محمود نے 2، 2 جبکہ آغا سلمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔