داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ

جامعہ کراچی کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کراچی (اُمت جامعہ کراچی انتظامیہ نے ڈاکٹر آف فارمیسی،بی ای،بی ایس فرسٹ اوربی ایس تھرڈ ایئر میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی ہے ۔
انچار ج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)،بی اے/ ایل ایل بی(پانچ سالہ پروگرام) اور بی ای،بی ایڈ(آنرز)،بی ایس اوربی ایس تھرڈ ایئر کے مختلف شعبہ جات میں (مارننگ پروگرام)میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلے برائے سال 2023 ء میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

خواہشمند طلبہ 05 دسمبرکواپنے داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاں تمام معلومات موجودہیں۔۔