اوکاڑہ (اُمت نیوز)اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کے لیےکوئٹہ سے روانہ ہوگیا ہے۔
عثمان ارشد پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے اپنے سفر کا آغاز کوئٹہ سے کرتے ہوئے پہلے مستونگ، نوشکی، نوکنڈی، دالبندین اور تفتان سے ہوتے ہوئے ایران جائیں گے۔
بعد ازاں عثمان ارشد ایران سے عراق اور کویت سے ہوتے ہوئے سعوی عرب پہنچیں گے، اس دوران عثمان ارشد کو 5400 کلومیٹر سفر پیدل طے کرنا ہوگا اور وہ تقریباً 6 ماہ میں مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔
واضح رہے پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے عثمان ارشد یکم اکتوبر کو اوکاڑہ سے روانہ ہوئے تھے، ویزے کےحصول کےلیےعثمان ارشد کو تقریباً ایک ماہ کوئٹہ میں قیام کرنا پڑا۔
Tags latest news latest urdu news