اسد عمر توہین عدالت نوٹس جاری

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد: راولپنڈی کی ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اس عمر کو عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ راولپنڈی کی ہائی کورٹ میں راستوں کی بندش کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا کہ پرامن احتجاج سب کا حق ہے۔ احتجاج ہوچکا اب اس کیس میں کیا ہے؟

جسٹس جواد حسن  نےلانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی عدلیہ کے خلاف تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دسمبر کوجواب طلب کرلیا۔ عدالت نے راستوں کی بندش کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا۔