پشاور(امت نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےدو ٹوک کہاہے کہ عمران خان سے کسی صورت مذاکرات نہیں کئے جائیں گے.
مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر تاریک دن تھا، آج ایک بار پھر نیازی ہمیں 16 دسمبر یاد کرا رہا ہے۔ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں،
جے یوآئی سربراہ نے عمران خان کو غلطیوں کاپلندہ قرار دیا اور کہا کہ جس سے ہم بات نہیں کرنا چاہتے وہ خود مذاکرات کی بات کررہا ہے، عمران خان سے کسی صورت نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی مشکلات آئیں گی، آئی ایم ایف پاکستان پر دباؤ ڈال رہا ہے، معیشت کو گزشتہ 4 سالوں میں زمین بوس کیا گیا، معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علما اسلام اب خیبرپختونخوا کا مستقبل ہے