لاہور (امت نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نےکہاہے کہ پی ٹی اور حکومت کے درمیان رابطے ہورہےہیںَ۔ فواد چوہدری نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ رابطے کی تصدیق کی ۔
میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ اپنی تلخیاں بڑھانا نہیں کم چاہتے ہیں، بعض عناصر ان تلخیوں کو بڑھانا چاہتے ہیں، ملک میں آئین کےخلاف کوئی کام نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کو آئین کے مطابق چلانا چاہئے، اداروں سے تلخیاں کم کرنے پر گامزن ہیں۔ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کی کوئی بنیاد نہیں۔
ہمارا ڈر یہ ہے جو معیشت کا حال ہے، شہباز شریف، زرداری، اسحاق ڈار لندن چلے جائیں گے، مولانا فضل الرحمان کا کوئی پتا نہیں ہوسکتا ہے وہ افغانستان میں بیٹھے ہو۔مسلم لیگ (ق) اتحادی ہے اور اتحادی رہے گی