جدہ: سعودی محکمہ فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند عین کعبے کے اوپر ہوگا روح پرور منظر آج رات سعودی وقت کے مطابق 8 بجکر 6 منٹ پردیکھا جا سکے گا۔
سعودی عرب کے ماہرفلکیات ماجد ابو زھرہ کے مطابق چاند غروب آفتاب کے ساتھ نمودار ہوگا اور رات آٹھ بجکر کر چھ منٹ پر بیت اللہ شریف کے عین اوپر آجائے گا۔ اس وقت چاند کا 98 فیصد حصہ روشن ہوگا۔
ابو زاھرہ کا کہنا ہے کہ چاند کے سورج کا خانہ کعبہ کےعین اوپر آنا کعبہ شریف سے دوری پر رہنےو الوں کے لئے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اورفلکیات حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
چاند 24 گھنٹے میں اوسطا چھ درجے کے حساب سے جھکتا ہے اور سال میں چاند 12 بارچکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی دکھنے کو ملتا ہے۔