فیصل آباد: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ، 2افراد جاں بحق

فیصل آباد: دھند نے پنجاب کے مختلف شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آبا د میں  ستیانہ کے قریب دھند کے باعث  گنے کے  ٹرالر سے موٹرسائیکل سوار ٹکرا گئ جس کے  نتیجے میں دو موٹرسائیکل سوار جاں  بحق  ہوگئے جبکہ  تین زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں  اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

ریسکیو کے مطابق  جاں بحق ہونیوالوں  میں 27 سالہ احسان اور41  سالہ صابر حسین شامل ہیں ۔ جاں بحق افراد کا تعلق جڑانوالہ سے ہے۔

دوسری جانب مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے  ۔  موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز  کی ہدایت کی ہے ۔