افغانستان میں دھماکا، 5 افراد ہلاک

دھماکا بلخ میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جانے والی گاڑی کے قریب ہوا، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع

               
December 6, 2022 · بام دنیا

کابل:(ابتدائی خبر) افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بلخ میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔